Home - Pakistan - نواز شریف کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے نہیں دیا جارہا، مریم نواز

نواز شریف کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے نہیں دیا جارہا، مریم نواز

لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ڈاکٹر کو سارے دن کی کوشش کے باوجود ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ہاتھ میں تکلیف کا ہونا دل کا درد بھی ہوسکتا ہے، والد کو ان کے معالج سے معائنہ کرانے کی ضرورت ہے جو ان کی پیچیدہ میڈیکل ہسٹری سے واقف ہیں لیکن پورے دن کی کوشش کے باوجود ڈاکٹر کو میاں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف سے گزشتہ روز والدہ اور بیٹی مریم نواز سمیت دیگر اہل خانہ اور پارٹی رہنماں نے ملاقات کی تھی

About asas

Check Also

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

راملہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے