Home - Pakistan - سانحہ اے پی ایس، عدالتی کمیشن نے سابق کورکمانڈر پشاور سمیت دیگر حکام کو طلب کرلیا

سانحہ اے پی ایس، عدالتی کمیشن نے سابق کورکمانڈر پشاور سمیت دیگر حکام کو طلب کرلیا

پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے گئے عدالتی کمیشن نے سابق کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمان کو طلب کرلیا۔ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد ابراہیم کی سربراہی میں قائم کمیشن نے سابق آئی جی ناصر درانی، سابق ہوم سیکرٹری اختر علی شاہ اور ڈی آئی جی شیر عالم شنوری کو بھی طلب کرلیا ہے جب کہ سانحہ کے وقت اے اپی ایس بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ،اے پی ایس کے میڈیکل آفیسر، اور سیکریٹری بورڈ آف گورنر کو بھی بلایا گیا ہے۔عدالتی کمیشن نے چیف سیکریٹری اور وزارت دفاع سے بیانات کے لیے شیڈول مانگا ہے، کمیشن نے سابق سی سی پی او اعجاز اور سانحے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار وصال کو بھی طلب کیا ہے،اس کے علاوہ عدالتی کمیشن نے دیگر اہم شخصیات اور حکام کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔

About asas

Check Also

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

راملہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے