Home - Pakistan - گیس بحران؛ وزیر اعلی سندھ کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

گیس بحران؛ وزیر اعلی سندھ کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گیس بحران پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گیس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لیے وفاق کو خط لکھوں گا، پوری امید ہے وفاق آئین اور قانون کے مطابق سندھ کو حق دے گا۔ مشترکہ مفادات کونسل میں تین جماعتوں سے سندھ کے 3 ممبران ہیں، تینوں ممبران کو ہماری حمایت کرنی چاہیے۔مختلف ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کچھ لوگوں کو کھٹکتی ہے، فروری میں تھرکول پاور پلانٹ سیبجلی پیداوار شروع ہو جائے گی،اسٹیٹ بینک ہمیں کہہ رہاہے کہ سندھ بینک کاانضمام جلد کریں،پنجاب بھی پاکستان کا حصہ ہے، قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر کسی کو پنجاب سے افسر لاسکیں۔

About asas

Check Also

وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 23 مارچ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے