Home - Pakistan - پمزکے ڈاکٹروں کا سب جیل میں شہبازشریف کا طبی معائنہ

پمزکے ڈاکٹروں کا سب جیل میں شہبازشریف کا طبی معائنہ

اسلام آباد: پمز کے ڈاکٹروں نے سب جیل میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد ان کی ادویات میں ردوبدل کیا۔ پمزاسپتال کے ڈاکٹروں نے سب جیل میں شہبازشریف کی کمردرد میں کمی واقع نہ ہونے پردوبارہ معائنہ کیا اوران کی ادویات میں بھی ردوبدل کرتے ہوئے فزیوتھراپی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے شہبازشریف کومکمل آرام کا مشورہ اورنقل و حرکت کو محدود کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ شہباز شریف ریڑھ کی ہڈی اورمہروں میں تکلیف کے پرانے مریض ہیں۔واضح رہے کہ پمزاسپتال کے سربراہ ڈاکٹرامجد نے شہبازشریف کے معائنہ کیلئے 8 رکنی بورڈ تشکیل دیا تھا جس میں جنرل میڈیسن، پیتھالوجی، ریڈیالوجی، کارڈیالوجی، آنکولوجی اورگیسٹروانٹیرولوجی کے سربراہان شامل ہیں۔

About asas

Check Also

وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 23 مارچ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے