Home - Pakistan - را و انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

را و انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے را انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق ایس ایس پی ملیر را انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار نے پہلے کیوں نہیں بتایا را انوار کو سہولیات دی جارہی ہیں۔را انوار کے وکیل نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ را انوار بری نہیں ہوئے وہ ضمانت پر ہیں، ان کا خاندان بیرون ملک ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ را انوار کی فیملی کو بھی پاکستان بلا لیں، را انوار نے ایک بندہ مار دیا اب باہر جانے کا کہہ رہا ہے، مجھے معلوم ہے کہ را انوار کو کیسے پکڑا گیا، وہ اتنے دن مفرور رہا، اب کیسے جانے دیں۔ جب تک ٹرائل مکمل نہیں ہوتا را انوار پاکستان ہی رہے گا، اس کا پاسپورٹ ضبط کرلیاجائے۔

About asas

Check Also

وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 23 مارچ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے