Home - Pakistan - اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیراستعفی ایک ماہ بعد منظور، نوٹی فکیشن جاری

اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیراستعفی ایک ماہ بعد منظور، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیراعظم سواتی کا استعفی ایک ماہ بعد منظور کرلیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہیای سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر اعظم سواتی کا استعفی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کیا، صدر پاکستان نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اعظم سواتی کا استعفی منظور کیا۔کابینہ ڈویژن نے سابق وفاقی وزیراعظم سواتی کے استعفی کی منظوری کا نوٹی فکیش جاری کردیا جس کے مطابق اعظم سواتی کے استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہوگا۔واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر میں سینیٹر اعظم سواتی کے فارم ہاوس کے گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں غریب خاندان کے 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وفاقی اعظم سواتی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے کی تحقیقات کروائی اور اس معاملے میں عدالتی حکم پر جے آئی ٹی بھی بنائی گئی جس میں اعظم سواتی کو ذمہ دار قرار دیا گیا جس پر انہوں نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

About asas

Check Also

وزیراعظم عمران خان میں منہ پر بات کرنے کی ہمت نہیں ہے، بلاول

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمانی فیصلوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے