Home - Fashion - Relationships - ٹرمپ اور نریندر مودی میں ٹیلیفونک رابطہ؛ افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

ٹرمپ اور نریندر مودی میں ٹیلیفونک رابطہ؛ افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں افغانستان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوں نے افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورت حال اور بھارت کو درپیش تجارتی خسارے پر تفصیلی بات چیت کی۔وائٹ ہاس ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماوں نے افغانستان کی تازہ صورت حال پر دو طرفہ تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق کیا جب کہ صدر ٹرمپ نے بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی خسارے پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا۔ائٹ ہاوس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے امریکا اور بھارت کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے استحکام کے لیے ضروری اقدامات پر بھی زور دیا جس کے لیے وزارت خارجہ کی سطح پر روابط بڑھائے جائیں گے۔دونوں رہنماوں نے خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت اور بحر الکاہل کے خطے میں پائے جانے والے سلامتی کے خدشات پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی اور اس حوالے سے چند ضروری فیصلے بھی کیے گئے۔

About asas

Check Also

ہمیں آصف زرداری کوگھسیٹنے والی بات نہیں کرنی چاہیئے تھی، سعد رفیق

اسلام آباد: سابق وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ استدعا ہے کہ اپوزیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے