Home - Fashion - Relationships - افغان طالبان اور امریکا کے درمیان قطر میں مذاکرات کا چوتھا دور کل ہوگا

افغان طالبان اور امریکا کے درمیان قطر میں مذاکرات کا چوتھا دور کل ہوگا

دوحہ: افغان طالبان اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا چوتھا دور کل قطر میں ہوگا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان اور امریکا کے درمیان افغانستان میں جاری 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا چوتھا دور کل قطر کے دارالحکومت میں ہوگا۔ 2 روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے فریقین دوحہ پہنچ گئے۔مذاکرات کے چوتھے راونڈ کی کامیابی کی صورت میں افغان طالبان کے نمائندوں کی امریکی سفیر کے ساتھ خلیجی ریاست کے دارالحکومت میں ملاقات ہوگی جس میں فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔گزشتہ تین ادوار کی طرح اس مذاکراتی دور میں بھی کابل حکومت کا کوئی وفد شریک نہیں ہوگا۔ افغان طالبان نے کسی بھی ایسے مذاکراتی عمل میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس میں کابل حکومت بھی شامل ہو۔واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا گزشتہ دور ابوظہبی میں ہوا تھا جس میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور پاکستان کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

About asas

Check Also

وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 23 مارچ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے