Home - Pakistan - قطر اور سعودیہ سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر بات چیت جاری ہے، ذوالفقار بخاری

قطر اور سعودیہ سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر بات چیت جاری ہے، ذوالفقار بخاری

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی اولین ترجیح ہے قطر اور سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی پر بات چیت جاری ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری سے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ نے ملاقات کی اور اپنے عزیزوں کی رہائی کے لیے حکومت سے کوششوں کا مطالبہ کیا۔ جواب میں معاون خصوصی نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے موثر کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کا معاملہ دفتر خارجہ کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بیرون ممالک قید پاکستانیوں کو چھڑانا اولین ترجیح ہے، معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ قطر اور سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی پر بات چیت جاری ہے، بحرین کا 12 پاکستانی قیدیوں کو آزاد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

About asas

Check Also

ہمیں آصف زرداری کوگھسیٹنے والی بات نہیں کرنی چاہیئے تھی، سعد رفیق

اسلام آباد: سابق وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ استدعا ہے کہ اپوزیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے