Home - Pakistan - کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں رینجرز کی کارروائی،3ملزمان گرفتار

کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں رینجرز کی کارروائی،3ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز نے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے رینجرز نے رات گئے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کی جس میں قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو انٹیلیجنس بنیاد پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے ماڈل کالونی میں ڈکیتی کے دوران شہریوں سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے لوٹے تھے اور ڈکیتی کی واردات کے دوران 3 افراد کو زخمی کردیا تھا، مظہر نامی شہری دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جب کہ گرفتار ملزمان میں نجم ثاقب عرف مانی، واصف عرف سونو اور محمد بلال خان عرف پراٹھا شامل ہے۔

About asas

Check Also

پی پی کارکنان پر تشدد بدترین مثال، ایسا تو مارشل لا میں بھی نہیں ہوتا، خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نیب پیشی کے موقع پر پی پی کارکنان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے