Home - Pakistan - پاکستان،ایف اے ٹی ایف مذاکرات سڈنی میں شروع

پاکستان،ایف اے ٹی ایف مذاکرات سڈنی میں شروع

اسلام آباد:پاکستان اورفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان انسداد منی لانڈرنگ وٹیررازم فنانسنگ بارے رسک اسیسمنٹ رپورٹ پر عملدرآمدبارے 3روزہ مذاکرات سڈنی میں شروع ہوگئے۔پاکستانی 12رکنی وفد کی قیادت وفاقی سیکریٹری خزانہ عارف احمدخان کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف کو پاکستان رسک اسیسمنٹ رپورٹ پرعملدرآمدکے تحت دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خطرے کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف مشترکہ کمیٹی کی مرتب کردہ جائزہ رپورٹ آن لائن بھجوائی جاچکی تھی اور اب اس رپورٹ پرپاکستانی حکام پاکستان کے گرے لسٹ سے متعلق اخراج کیلیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی وضاحت پیش کریں گے اوررپورٹ کی روشنی میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کاجواب دیں گے۔

About asas

Check Also

پی پی کارکنان پر تشدد بدترین مثال، ایسا تو مارشل لا میں بھی نہیں ہوتا، خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نیب پیشی کے موقع پر پی پی کارکنان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے