Home - Pakistan - مختلف شہروں میں بارش، برفباری، زمینی رابطے منقطع، شاہراہ قراقرم بند

مختلف شہروں میں بارش، برفباری، زمینی رابطے منقطع، شاہراہ قراقرم بند

لاہور:ملک کے مختلف شہروں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری سے سردی بڑھ گئی برف باری کے باعث کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع اور نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور، شیخو پورہ، گوجرانوالا، سرگودھا، گجرات، منڈی بہا الدین، پنڈی بھٹیاں ، اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کے باعث کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ، محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے چھتر پلین میں شدید برف باری کے باعث شاہراہ قراقرم گزشتہ رات سے بند ہوگئی جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافروں کو رات سڑک پر گزارنا پڑی ۔ مانسہرہ اور بٹگرام کی بانڈری پر واقع علاقہ چھتر پلین میں گزشتہ شام سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا اب تک ڈیڑھ کلومیٹر کے اس علاقے میں کہیں ایک اور کہیں3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے ۔گلگت سے پنڈی تک سفر کرنے والے سیکڑوں مسافروں نے شدید سردی میں رات سڑک پر گزاری ۔گلگت بلتستان کے ضلع استور میں دو روز سے وقفے وقفے کے ساتھ برف باری کا سلسلہ جاری رہاجس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ۔دیر بالا میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جبکہ لوئر دیرمیں برف باری سے بنشاہی اور مسکینی درہ سمیت کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ۔ آزاد کشمیر کے شہر مظفرآبادمیں نکیال اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ۔پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، ضلع بونیر میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ، ملحقہ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا ، ضلع بونیر کے علاقوں چغر زئی، شہیدی سر، تیراج اور کلیل کنڈاو میں برف باری کے باعث راستے بند ہو گئے ۔ مالم جبہ، مالا کنڈ میں بھی بارش اور برف باری کاسلسلہ جاری ہے ۔ دوسری طرف مری میں ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مری میں اب تک ایک سے ڈیڑھ فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے اور 41ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں، سیاحوں کو ٹریفک سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے بارش کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز تک دھند کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔

About asas

Check Also

وزیراعظم عمران خان میں منہ پر بات کرنے کی ہمت نہیں ہے، بلاول

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمانی فیصلوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے