Home - Pakistan - سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات نہ ملنا افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات نہ ملنا افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

شیخو پورہ: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اتوار کو تعطیل کے روز پروٹوکول کے بغیر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلی مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی عیادت کی اور ان سے اسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلی کے اچانک دورے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ٹراما سنٹر میں زخمی بچے کے والد نے مفت ادویات نہ ملنے کی شکایت کی تو وزیراعلی نے نوٹس لیتے ہوئے ادویات باہر سے منگوانے پر ٹراما سنٹر کے ڈاکٹر مزمل کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ ایمرجنسی میڈیکل، آئی سی یو میں بھی مریضوں اور ان کے تیماردارو ں نے ادویات نہ ملنے کی شکایات کی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات نہ ملنے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اربوں روپے کے وسائل مفت ادویات کے لئے فراہم کئے ہیں، اس کے باوجود مفت ادویات نہ ملناایک افسوسناک امر ہے۔

About asas

Check Also

وزیراعظم عمران خان میں منہ پر بات کرنے کی ہمت نہیں ہے، بلاول

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمانی فیصلوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے