Home - Fashion - Relationships - ہاکی فیڈریشن میں چیئرمین کا نیا عہدہ متعارف کروانے کی تجویز

ہاکی فیڈریشن میں چیئرمین کا نیا عہدہ متعارف کروانے کی تجویز

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن میں چیئرمین کا نیا عہدہ متعارف کروانے کی تجویز سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی کانگرس کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں لاہور میں بلانے جانے کا قوی امکان ہے جس میں پی سی بی کی طرز پر پہلی بار چیئرمین کا نیا عہدہ متعارف کروایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق منظوری کی صورت میں اس نئے عہدے کے لئے فیڈریشن کے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی، یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت وزیر اعظم عمران خان پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف ہیں جبکہ سابق صدر قاسم ضیاکے دور میں فیڈریشن میں سرپرست کا عہدہ متعارف کروایا گیا تھا اور اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک اس اہم عہدہ پر فائز ہونے میں کامیاب رہے تھے۔پی ایچ ایف کے کانگرس کے اجلاس میں شہباز احمد سینئر کے مستعفی ہونے کے بعدنئے سیکرٹری فیڈریشن کا اعلان بھی متوقع ہے

About asas

Check Also

ہمیں آصف زرداری کوگھسیٹنے والی بات نہیں کرنی چاہیئے تھی، سعد رفیق

اسلام آباد: سابق وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ استدعا ہے کہ اپوزیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے