Home - Fashion - Relationships - شین وارن نے کوہلی کو دنیا کا بہترین کرکٹر قرار دیدیا

شین وارن نے کوہلی کو دنیا کا بہترین کرکٹر قرار دیدیا

میلبرن: جادو گر اسپنر شین وارن نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو دنیا کا سب سے بہترین کرکٹر قرار دے دیا۔سابق اسپیڈ اسٹار بریٹ لی نے سوشل میڈیا پر آسٹریلیا اور بھارت کے مابین کل سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شین وارن ملیبرن کے تاریخی میدان پر ایک ایک سے برابر ٹیسٹ سیریز کے تیسرے مقابلے کو لے کر انتہائی پرجوش انداز میں کرکٹ فینز کو متحرک کررہے ہیں۔شین وارن نے ویڈیو میں جہاں میلبرن میدان کے تاریخی پہلوں کا ذکر کیا وہیں بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کوایم سی جی گرانڈ پر اپنی کارکردگی یادگار بنانے کے لیے لیجنڈز کرکٹرز کی یادیں بھی شیئرکیں۔لیگ اسپنر نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کی سیریز ہمارے لیے یادگار بننے جارہی ہے اور اس کی وجہ ویرات کوہلی ہیں، کوہلی اس کائنات کے سب سے بہترین کرکٹر ہیں جب کہ آسٹریلوی کپتان ٹنِ پین بھی کسی سے کم نہیں۔واضح رہے کہ حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی کے میدان میں حریف کھلاڑیوں سے غیر مناسب رویے پر نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں لوگ تنقید کررہے ہیں

About asas

Check Also

ہمیں آصف زرداری کوگھسیٹنے والی بات نہیں کرنی چاہیئے تھی، سعد رفیق

اسلام آباد: سابق وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ استدعا ہے کہ اپوزیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے