Home - Fashion - Relationships - سلمان خان کی ایکشن فلم ریس تھری کا ٹریلر جاری

سلمان خان کی ایکشن فلم ریس تھری کا ٹریلر جاری

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی ایکشن تھرل فلم ریس تھری کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ریس کے تیسرے سیکوئل کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے کیوں کہ فلم میں سلمان خان کی انٹری نے مداحوں کی دلچسپی کو بڑھا دیا ہے جب کہ سلو میاں نے چند روز قبل ٹریلر جلد ہی ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جو اب کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا روپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ایکشن تھرل فلم ریس تھری کے تیسرے سیکوئل کا ٹریلر طویل انتظار کے بعد جاری کیا گیا جس کے ابتدا میں ہی سلمان خان کو بلند و بالا عمارت پر کھڑا دکھایا گیا ہے جس میں سلو میاں یہ کہہ رہے ہیں کہ زندگی کی ریس کسی کی زندگی لے کر ہی ختم ہوگی۔ٹریلر میں فلم میں موجود تمام کرداروں کے ایکشن کو ڈائیلاگ کے ساتھ دکھایا گیا ہے جب کہ دبنگ خان کی ہر فلم کی طرح اس فلم کے ٹریلر میں بھی ڈائیلاگ کو خصوصی اہمیت دی گئی جب کہ سلمان کا ایک ڈائیلاگ جس ریس سے مجھے نکالنے کی بات کر رہے ہیں یہ بے وقوف اس ریس کا سکندر میں ہوں قابل تعریف ہے۔گیا تھا

About asas

Check Also

ہمیں آصف زرداری کوگھسیٹنے والی بات نہیں کرنی چاہیئے تھی، سعد رفیق

اسلام آباد: سابق وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ استدعا ہے کہ اپوزیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے